ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔
علی اکبر صالحی نے کل کابنیہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ، ایران کی نئی حکومت اور نئي مذاکرات کار ٹیم کا انتظار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادگي کا اظہار کیاہے ۔
انہوں نے ایران کی نئي مذاکرات کار ٹیم کےبارے میں اپنی لاعلمی کا بھی اظہار کیا۔
علی اکبر صالحی نے صدر احمدی نژاد کے مجوزہ دورہ عراق کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ عراقی صدر کی علالت کی وجہ سے ملتوی ہوگيا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲